عاطف میاں کو مشاورتی کونسل سے نکالنےپر حکومت کو زوردار جھٹکا لگ گیا



اسلام آباد(24نیوز)  عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے نکالنا حکومت کیلئے نقصان ثابت ہوا، مشاورتی کونسل کے دو ارکان نے احتجاجا استعفیٰ دے دیا۔

رکن اقتصادی مشاورتی کونسل عاصم اعجاز خواجہ کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلے پر انتہائی دکھ اور مایوسی ہوئی ہے، بطور مسلمان اس فیصلے کا دفاع نہیں کرسکتا۔  ان کے استعفیٰ کے بعد عمران رسول نے بھی احتجاجا استعفیٰ دے دیا، انھوں نے کہا کہ عاطف میاں کو مشاورتی کونسل سے نکالنےپر احتجاجا استعفا دیا ہے۔

دوسری جانب عاطف میاں کا کہنا ہے کہ حکومت کے استحکام کے لیے اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفی دیا ہے، حکومت پر مذہبی طبقات کی طرف سے بہت زیادہ دباؤتھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔