ناقص میٹریل ڈیم کو لے ڈوبا

03:52 PM, 8 Sep, 2018

کرک( 24 نیوز) کرک میں تعمیرکیا گیا ڈیم بارش میں بہہ گیا، اہل علاقہ نے انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرک میں 6 ماہ پہلے بنایا گیا ڈیم بارش کے پانی کا بہاؤ برداشت نہ کرسکا اور زمین بوس ہوگیا، ایک کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرڈیم کا نام و نشان بھی باقی نہیں ہے۔

 اہل علاقہ نے ڈیم کی تعمیر کے معاملے پر انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، کرک کے مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم  کی تعمیرمیں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا جس بنا پر ڈیم بارش میں بہہ گیا ہے۔

     

 

مزیدخبریں