"جھونپڑی لگا کر ڈیم پر پہرہ دونگا"


لاہور(24نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا ہےکہ ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا، جھونپڑی لگا کر ڈیم پر رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے جو قدم سپریم کورٹ نے اٹھایا، آج پورے ملک کی آواز بن چکاہے۔ ڈیم ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، پاکستانی قوم ڈیم بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ چیف جسٹس  نے وزیر اعظم کا پانی سے متعلق بیان کو  خوش آئند کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ  وہ ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر خود پہرہ دیں گے،  انھوں نے مزید کہ وہ جھونپڑی لگا کر ڈیم پر رہیں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔