لاہور: گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ میں آگ لگ گئی


  لاہور ( 24نیوز )  کے علاقہ گلبرگ میں ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ میں آگ لگ گئی۔

ریسکیوذرائع کے مطابق  فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہے جبکہ  آگ لگنے سے متعدد افراد عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ایک شخص پلازہ سےنکلنےکی کوشش میں دوسری منزل سے نیچےآگرا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ کی 7 سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آگ عمارت کی بیسمنٹ میں لگی جس کا دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا۔ دھویں کی وجہ سے ریسکیو کے عمل میں دشواری کا سامنا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔امدادی کارکن عمارت کا سرچ آپریشن کررہے ہیں تاکہ اندر پھنسے افراد کو بحفاظت باہر نکالا جاسکے۔

اس عمارت میں دکانیں، شو روم، دفاتر اور رہائشی یونٹس بھی موجود ہیں، عمارت کی آٹھویں منزل پر فائر ایگزٹ موجود تھا جہاں سے متعدد افراد بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔