شہباز شریف کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا الزام حیران کن ہے: فواد چودھری


اسلام آباد ( 24نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا الزام حیران کن ہے۔ نوازشریف اور مریم نواز انہیں کی حکومت میں جیل گئے۔

اپوزیشن لیڈر اور صدر ن لیگ شہباز شریف کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز ن لیگ  کی حکومت  میں جیل گئے۔ تاریخ میں اتنے کم وقت میں کسی نے اتنا پیسہ نہیں بنایا۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا الزام حیران کن ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات پر اپوزیشن سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔ اپوزیشن آج تک نہیں بتا سکی کہ دھاندلی کہاں ہوئی اور کس چیز کی تحقیقات کی جائیں؟ جن حلقوں سے انھوں نے الزام لگایا کہ ان کے ایجنٹس کو نکالا گیا۔ اس کا کوئی ثبوت تو دیں۔ کون سے وہ حلقے ہیں، کون سے پولنگ اسٹیشن ہیں۔ اگر اپوزیشن خود دھاندلی کے معاملہ پر پیش رفت نہیں کر رہی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito