پولیس کی نالائقی بتانے پر تھپڑ کھانے والی لیڈی کانسٹیبل کو معافی مانگنی پڑ گئی

پولیس کی نالائقی بتانے پر تھپڑ کھانے والی لیڈی کانسٹیبل کو معافی مانگنی پڑ گئی


لاہور(24 نیوز)فیروزوالہ میں لیڈی کانسٹیبل کے منہ پر تھپڑ مارنے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، ڈی ایس پی فیروزوالہ نے لیڈی کانسٹیبل فائزہ کو محکمہ کی نالائقی بتانے پر ڈانٹ پلادی۔

فیروزوالہ پولیس نے ایف آئی آر میں وکیل احمد مختار کا نام غلط تحریر کرتے ہوئے  احمد افتخار لکھا جس وجہ سے ضمانت ہوئی ، لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے ایس ایچ او کے کمرے میں نیا بیان ریکارڈ کروا دیا ۔

متاثرہ لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے کہا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی کہ میں نے فیس بک پر محکمہ کے خلاف سوچے سمجھے بولا ،وکیل سے تھپڑ کھانے والی لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے پولیس کے شیر جوانوں سے معافی مانگ لی ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer