عرس حضرت بابافریدؒ سے واپس جانیوالے زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار

عرس حضرت بابافریدؒ سے واپس جانیوالے زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار


ساہیوال ( 24نیوز )بابافریدؒ کے عرس سے واپس آنے والوں کی گاڑی کو پاکپتن کے قریب حادثہ پیش آنے سے 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 ساہیوال جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق عرس حضرت بابافریدؒ آنے والے زائرین   کی گاڑی حادثے کا شکارہوگئی، حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے، زئراین کی گاڑی کو حادثہ واپسی پر پیش آیا، تیز رفتاری کے باعث  ساہیوال روڈ نور پور کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر اور دوہسپتال میں جاں بحق ہوئے۔

حادثے کے بعد  ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پہنچی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، ریسکیو ذرائع کا کہناتھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد ایک ہی گاڑی میں سوار تھے جبکہ ایک زخمی ہوا، زائرین عرس رسومات میں شرکت کے بعد واپس جار ہے تھے، زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دو افراد موقع پر جبکہ دوساہیوال پہنچ کر جاں بحق ہو گئے۔