پولیس تشدد سے ایک اور خاتون قتل،انتظامیہ حرکت میں آگئی

پولیس تشدد سے ایک اور خاتون قتل،انتظامیہ حرکت میں آگئی


ملتان(24 نیوز)وہاڑی کے علاقے لڈن میں پولیس کی جانب سے خاتون پر تشدد کا معاملہ، آر پی او ملتان وسیم احمد خان تشدد کی شکار خاتون کے گھر پہنچ گئے ۔

آر پی او ملتان نے 13ملزمان میں سے 8  کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان میں ڈی ایس پی،ایس ایچ او،انچارج سی آئی  اے،انچارج آئی  ٹی،محرر اور دیگر شامل ہیں

پولیس اہلکاروں کے خلاف دفعہ 354,337,452.365.155 کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیا تھا ،آر پی او ملتان کو واقعے کی انکوائری کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں۔

یاد رہے لڈن تھانہ میں خاتون کو تشدد کے بعد کرنٹ لگا یا گیا ،کرنٹ لگنے سے وہ زندگی ہارگئی۔  پولیس نے خاتون کو نجی ٹارچر سیل میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کی انکوائری ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی نے کی جس پر پولیس اہلکاروں کے خلاف دفعہ 354، 337 اور 342 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer