ہائیکورٹ کی چوری ہونیوالی 3000سے زائد فیصلہ شدہ فائلیں برآمد، ملزم گرفتار

ہائیکورٹ کی چوری ہونیوالی 3000سے زائد فیصلہ شدہ فائلیں برآمد، ملزم گرفتار


( 24نیوز ) ایبٹ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے   ہائیکورٹ کی چوری ہونے والی 3000سے زائد فیصلہ شدہ فائلیں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایبٹ آباد کے تھانہ سٹی کی حدود سیشن کورٹ کے ایک کمرے سے گزشتہ دنوں 3000 ہزار سے زائد فیصلہ شدہ فائلیں چوری ہونے پر اسسٹنٹ رجسٹرار محافظ خانہ نعیم خان کی مدعیت میں تھانہ سٹی ایبٹ آباد میں مقدمہ علت 693مورخہ 29اگست 2019جرم 380/427,PPC درج رجسٹرڈ ہو کر تفتیش شروع کی گئی.

مقدمہ میں ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر جدید سائنسی بنیادوں پر کیس کی تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ نواز اور انچارج شعبہ تفتیش سردار واجد نے کیس میں بڑی کامیابی اس وقت حاصل کی جب چوری شدہ فائلوں کو کباڑ خانے میں بیچنے والا اس عدالت کا چوکیدار فرمان ولد جاوید نکلا۔

چوکیدار نے تفتیش فائلیں مقامی کباڑ خانے میں بیچنے کا انکشاف کیا جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سٹی پولیس نے فائلیں قبضے میں کر لی ہیں جبکہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔