یوم دفاع کے موقع پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

یوم دفاع کے موقع پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام


پشاور ( 24نیوز )پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےچارسدہ کےنواحی جنگل سےاسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی،16ملزموں کو بھی گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے چارسدہ کے نواحی گاؤں کے جنگل میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑ لی، تخریب کاری کے عرض سے چھپائے گئے 850 عدد ائیر کرافٹ گن کارتوس برآمد کر لئے،خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 10 پیٹی کارتوس برآمد کئے گئے، ایس ایچ او گل مالک کا کہناتھا کہ تھانہ سٹی کے حدود میں کارراوائی کی گئی جس کے دوران 10 افراد سمیت 6 مشکوک افراد گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے سرڈھیری اور سٹی میں سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن کیا گیا جس کے باعث 8 مجرمان اشتہاری , 14 مشتبہ افراد جبکہ انسدای کارروائی میں 20 افراد گرفتار کاروائی کے دوران 30 کمسن موٹرسائیکل سواروں کو بھی حراست میں لیا گیا، گرفتار افراد کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات برآمد, ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

دونوں کارروائیاں ڈسٹرکٹ پولیس عرفان اللہ خان کی ہدایات پر کی گئی، ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری علی اکبر خان نے گرفتار افراد کے قبضہ سے 415 گرام چرس, 2 پستول بمعہ کارتوس برآمد کئے،ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہر شید خان نے گرفتار افراد کے قبضہ سے 1150 گرام چرس, 1 پستول بمعہ کارتوس برآمد کئے.