ملتان میں پنجائیت نےحواکی بیٹی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے

ملتان میں پنجائیت نےحواکی بیٹی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے


ملتان ( 24نیوز ) گھر سے جانے والی خاتون کی گھر میں ہی پنچایت لگ گئی،سسر اور والد نے مل کر خاتون کے سر کے بال کاٹ دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے علاقہ تھانہ بستی ملوک میں خاتون پر تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آیا، پنجائیت نے خاتون پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے، کوثر بی بی چار بچوں کی ماں ہے، پنجائیت میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خاتون کے کسی کے ساتھ ناجائزتعلقات ہیں، متاثرہ خاتون  کا کہناتھا کہ گھریلو جھگڑا ہواجس پر میرا منہ کالا کیا اور سر کے بال مونڈھ دیئے گئے،متاثرہ خاتون کے سر کے بال مونڈھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، خاتون نے حصول انصاف کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے والد حبیب ، بھائی حنیف اور سسر غلام فرید کو گرفتار کیا،علاوہ ازیں جن لوگوں نے پنجائیت کی تھی ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔