وزیراعظم سےچین کےوزیرخارجہ کی اہم ملاقات



اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان سےچین کےوزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرمنصوبہ بندی خسرو بختیار بھی ملاقات میں موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،مشترکہ اعلامیہ میں پاکستانی حکام نے چینی وزیر خارجہ کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بارے آگاہ کیا،وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہناتھا کہ چین نےمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھی ہوئی ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا مزید کہناتھا کہ مسئلہ کمشیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، ہر اس یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں جس سے خطے میں پیچدگی پیدا ہو، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور ان کے وفد نےصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

بعد ازاں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی   10رکنی وفد کے ہمراہ نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے پر چین روانہ ہوگئے۔