قابل اعتراض مواد والی لاکھوں ویب سائٹس بلاک

قابل اعتراض مواد والی لاکھوں ویب سائٹس بلاک


اسلام آباد(24 نیوز) قابل اعتراض مواد، پی ٹی اے نے اب تک 9 لاکھ 27 ہزار 288ویب سائٹس بلاک کردیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے 6 ستمبر تک بلاک کی جانے والی ویب سائٹس کی رپورٹ مرتب کرلی۔

پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ فحش ویب سائٹس بلاک کی گئی ہیں، اب تک بلاک کی گئی فحش ویب سائٹس کی تعداد 8 لاکھ 31 ہزار 406 ہے۔ رپورٹ کے مطابق گستاخانہ مواد پر مبنی 51 ہزار 198 ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا ہے، ریاست مخالف 12 ہزار 22 ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا۔

پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ مخالف 6 ہزار 35 جبکہ نفرت انگیر مواد اور فرقہ ورانہ مواد کی 9 ہزار 780 ویب سائٹس بلاک کی گئی ہیں، 10 ہزار 196 پراکسی ویب سائٹس کو بلاک کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہتک آمیز مواد پر مبنی 2 ہزار 221 ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا ہے، متفرق قابل اعتراض مواد کی مد میں 4 ہزار 430 ویب سائٹس بلاک کی گئی ہیں۔ پی ٹی اے صارفین کو قابل اعتراض مواد والی ویب سائٹس بارے شکایات درج کروانے کی آگاہی مہم بھی چلا رہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer