ملک میں پولیو وائرس پھرسر اٹھانے لگا

ملک میں پولیو وائرس پھرسر اٹھانے لگا


اسلام آباد(24 نیوز) پولیو ویکسین سے انکار دو بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور کرگیا، ملک میں پولیو وائرس کے دو نئے کیس سامنے آگئے، رواں برس ملک میں مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 62 ہو گئی۔

کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں 8ماہ کی بچی میں پولیس وائرس کی تصدیق ہوگئی، والدین نے لاپرواہی برتتے ہوئے صرف بچی کی صرف ایک بار ویکسینیشن کرائی۔جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں بھی پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے، جہاں 10 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اسے بھی والدین نے قطرے پلوائے نہ ویکسین کرائی۔

رواں برس خیبرپختونخوا کے 35 قبائلی اضلاع سے 11 پولیو کیس سامنے آئے ہیں، سندھ سے 6، بلوچستان سے5 اورپنجاب سے بھی 5 پولیو کیس سامنے آ چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer