لیڈی کانسٹیبل فائزہ کا نوکری سےاستعفیٰ کا اعلان



فیروزوالا(24 نیوز) پولیس والےبھی پولیس کےسسٹم سے ناراض ہونے لگے، انصاف نہ ملنےپرلیڈی کانسٹیبل فائزہ نےنوکری سےاستعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون اہلکار کانسٹیبل فائزہ کا کہنا ہے کہ  انھیں ذہنی ٹارچرکیاجارہا ہے، کردارکشی کی جارہی ہے، وہ بہت کمزور ہیں، اس مافیا کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔

فیروزوالاکچہری میں گاڑی غلط پارک کرنےسےروکنےپروکیل احمدمختارنےلیڈی کانسٹیبل فائزہ کوتھپڑماراتھا۔ ڈی پی اوشیخوپورہ نےواقعہ کانوٹس لیتےہوئےوکیل کیخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم دیاتھا۔

گزشتہ روزعدالت نےملزم وکیل احمدمختارکورہاکردیاتھا۔ پولیس کی جانب سےدرج کردہ ایف آئی آرمیں وکیل کانام غلط لکھاگیاتھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer