لیاری گینگ وار کے 16مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر


کراچی (24نیوز) لیاری گینگ وار کے مطلوب دہشتگردوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناءاللہ عباسی نے 16مطلوب دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کر دی ۔

24 نیوز کے مطابق لیاری گینگ وار کے مطلوب دہشتگردوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آئی جی کاؤنٹر ٹررازم ڈیپارٹمنٹ ثناء اللہ عباسی نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز اور حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھئے: مصطفیٰ کمال نے ایک اور پتنگ کاٹ دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 16 مطلوب دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کردی گئی۔ مومن خان سمیت دو دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقررنہیں کی گئی۔

وصی اللہ لاکھو، ایاز زہری، فاروق عرف مایا، فیصل پٹھان، شفیع پٹھان، ملا نثار، زاہد لاڈلہ، شاہد عرف ایم سی بی کے سروں کی قیمت 20 لاکھ مقرر مقرر کی گئی۔ جبکہ سراج الاسلام، جبرائیل عرف پٹھان اور آغا شوکت کے سروں کی قیمت 10 دس لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

پڑھنا نہ بھولئے: ن لیگ کے 8 ارکان اسمبلی مستعفی، نئے ’محاذ‘ کا اعلان 

واضح رہے کہ کمیٹی کا دوسرا جلاس بدھ کو ہو گا۔ جس میں افسران کو صوبہ کے تمام مطلوب دہشت گردوں کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔