احتساب عدالت کے سامنے فٹ پاتھ پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

احتساب عدالت کے سامنے فٹ پاتھ پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا


اسلام آباد(24نیوز) نواز شریف کے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پولیس اہلکاروں نے پارٹی کی۔ احتساب عدالت کے باہر دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکار روئدار محمد کی احتساب عدالت کے سامنے 36 ویں سالگرہ کا جشن منایا۔ پولیس اہلکاروں نے سماعت میں وقفے کے دوران ساتھی اہلکار کی سالگرہ منائی۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈی جی خان کی عدالتوں میں آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال دیئے

  احتساب عدالت کے سامنے فٹ پاتھ پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ 36 سالہ ہیڈ کانسٹیبل روئدار محمد خوشی سے نہال ہوگئے۔

ہیڈ کانسٹیبل روئدار محمد کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ بھی نہیں تھا آج سالگرہ ہے ساتھیوں نے سرپرائز دیا۔ ڈیوٹی بھی پوری کی وقفہ کے دوران سالگرہ منائی گئی۔

ساتھی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہم اسی طرح چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔