لاہور سمیت ملک بھر میں بادلوں کے ڈیرے،بارش کا امکان

لاہور سمیت ملک بھر میں بادلوں کے ڈیرے،بارش کا امکان


لاہور( 24نیوز )لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی جھڑیاں جاری ہیں، مختلف شہروں میں بادلوں نے ڈیرے جما لئے، موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی نوید سنا دی ہے۔
لاہور میں پڑے ہیں بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار، گرمی اور حبس کا زور بھی ٹوٹ گیا،لاہور میں صبح سے ہی سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا کھیل چل رہا ہے، ہوا چلنے سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی واقع ہوگئی۔

پڑھنا مت بھولیں:  ایسا پھل جسے دل سلام کرتا ہے،پاکستان میں کہاں پایا جاتا ہے؟
خیبرپختونخوا میں پشاور سمیت دیربالا، باجوڑ، نوشہرہ اور مردان میں بادل خوب برسے، موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی،گلیاں بازار جھیل کا منظر پیش کرنے لگے، نشیبی علاقوں کی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ابھی جاری ہے، بادل ابھی اور برسیں گے
پنجاب میں لاہور، راولپنڈی اسلام آباد، گوجرانوالہ سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے علاقوں مالا کنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان اور دیگر تیز ہواوں کے ساتھ بارش متوقع ہے، سندھ اور بلوچستان کے علاقوں مکران، قلات، ڑوب، کراچی، میرپور خاص، ٹھٹہ، حیدر آباد، سکھر ڈویڑن میں بھی بارش کا امکان ہے۔