نواز شریف اور واجد ضیا پیر کو عدالت میں طلب

نواز شریف اور واجد ضیا پیر کو عدالت میں طلب


اسلام آباد( 24نیوز ) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے پیر سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفنرنسز پر پیر سے باقاعدہ سماعت کے آغاز کا حکم دے دیا، عدالت نے نواز شریف اور واجد ضیا کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس   احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو پیر کو عدالت میں طلب کرلیا۔ جج نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سے دونوں ریفرنسز میں کارروائی سے متعلق استفسار کیا۔ سردار مظفر عباسی نے بتایا کہ دونوں ریفرنسز آپ کی عدالت منتقل کئے ہیں۔ العزیزیہ اسٹیل ملز میں صرف ایک گواہ کا بیان باقی ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے بتایا کہ نوازشریف اور ان کے دونوں بیٹے ریفرنس میں ملزم ہیں۔ حسن اور حسین نواز عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا چکا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔خیبر پختونخوا:عمران خان نے ارب پتی وزیر اعلیٰ نامزد کردیا 

 سردار مظفر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ایون فیلڈریفرنس میں سزا سنائی گئی اب وہ جیل میں ہیں۔ نواز شریف کو سیکورٹی خدشات کے باعث عدالت پیش نہیں کیا گیا۔ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو طلب کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف پیر سے ریفرنسز کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔ ٹرائل کووہیں سے آگے بڑھایا جائے گا جہاں سے چھوڑا گیا تھا۔