شہید ذوالفقاربھٹو کی دو نایاب چیزیں میوزیم کی زینت بن گئیں

شہید ذوالفقاربھٹو کی دو نایاب چیزیں میوزیم کی زینت بن گئیں


اسلام آباد(24نیوز) دو قیمتی کاریں اسلام آباد کے مونومنٹ میوزیم کی زینت بن گئیں، یہ دوکاریں شہید ذوالفقاربھٹو کی ہیں،  شہید بھٹو کو تحفے میں ملنے والی رولز روئیس سیلور شیڈو لگژری اورمرسڈیز پولمن ایس 600 کارشامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق چمکتی دمکتی قیمتی یہ دوکاریں شہید ذوالفقاربھٹو کی ہیں جنہیں مونومنٹ میوزیم کی زینت بنایا گیا، شہید بھٹو کو تحفے میں ملنے والی رولز روئیس سیلور شیڈو لگژری اورمرسڈیز پولمن ایس 600 کارشامل ہے۔  رولز روئیس قیمتی گاڑی 1976 میں شہید ذوالفقاربھٹو کو سعودی عرب کے شاہ خالد بن عبدالعزیز نے تحفے میں دی جبکہ مرسڈیز پولمن ایس 600 کارکو 1970 کی دہائی میں حکومت نےامپورٹ کیا تھا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔نواز شریف اور واجد ضیا پیر کو عدالت میں طلب 

 شہید ذوالفقاربھٹو  کے زیر استعمال نایاب کار

خوبصورت ڈیزائن کی حامل کاریں شہید بھٹو سمیت اہم شخصیات کے زیراستعمال رہیں جن میں شہید بے نظیربھٹو،شاہ خالد بن عبدالعزیز، شیخ سلطان بن آل نہیان ، پرنس آف تھائی لینڈ، کوئین آف برونائی، لیڈی ڈیانا، محمد علی باکسر،سابق صدریحییٰ خان شامل ہیں۔ میوزیم کی شان بڑھانے کے لیےنگران وزیراعظم ناصر الملک نے 23 جولائی کوکاریں میوزیم انتظامیہ کے حوالے کیں۔