یوم آزادی قریب ، خواتین بھی جذبہ حب الوطنی سےسرشار

یوم آزادی قریب ، خواتین بھی جذبہ حب الوطنی سےسرشار


24نیوز: یوم آزادی قریب آگیا،بازارجھنڈیوں اور قومی پرچموں سے سج گئے،جذبہ حب الوطنی سے سرشار خواتین بھی جھنڈے کے رنگ کے ملبوسات خریدنے کے لیے پرجوش ہیں.

 تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے قریب آتے ہی جہاں بازار جھنڈیوں اور قومی پرچموں سے سج گئے ہیں وہاں یوم آزادی کے منانے کے لیے ہر کوئی ڈریس ڈیزائن کرتےہوئے نظر آ تا ہے ۔خواتین بھی جھنڈے کے رنگ کے ملبوسات خریدنے کے لیے پرجوش نظر آتی ہیں۔ سال میں ایک بار یہ دن آتا ہے۔جسے دلی  جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔ ملبوسات کے ساتھ ساتھ جھنڈے کے رنگ کی چوڑیاں بھی خریدیں گی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔اب خواجہ سرا بچے بھی پڑھیں گے،حکم آگیا 

 علاوہ ازیں بچوں،بڑوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا جوش وخروش اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن کبھی نہیں بھولتی۔