انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی


اسلام آباد(24نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کمی ہونے سے قیمت 124 روپے17 پیسے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرارہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 7 پیسےکمی سے124 روپے 7 پیسوں پرآگئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 123 روپے 50 پیسوں پربرقرارہے۔