24نیوز مقتول باپ کی بیٹی کی آواز بن گیا

24نیوز مقتول باپ کی بیٹی کی آواز بن گیا


گوجرانوالہ ( 24نیوز ) گوجرانوالہ کے مقتول کے قاتل کا سراغ نہ مل سکا،بیوہ بھی تشدد کے بعد اغواءکرلی گئی، 24نیوز در بدر بیٹی کی آواز بن گیا،مقتول کا بھائی گرفتار ،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سسکیاں لے کر روتی مقتول کی معصوم بیٹی میربا کا کہنا ہے کہ ہم چھ بہن بھائیوں سے باپ کا سایہ چھین لیا گیا اور ماں کو قاتلوں کی نشاندہی کرنے پرپورے محلے والوں کے سامنے پہلے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا پھر غائب کر دیا گیا ۔

یاد رہے نواحی گاﺅں لمبانوالی میں 25مئی کی رات محنت کش حاجی منیر کو اس وقت سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا جب وہ اپنے ڈیرہ پر سو رہا تھا اس واقعہ کے متعلق جب مقتول کے بھائی پولیس ہیڈکانسٹیبل محمد افضل نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تو مقتول کی بیوی نے نشاندہی کی کہ قاتل کوئی اور اسکے حقیقی بھائی ہیں جس پر خاتون کو بھی اغواءکر لیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:    ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی،ملزمان گرفتار

تھانہ کینٹ پولیس نے قتل اور اغواءکے واقعات کے مقدمات ضرور درج کیے مگر چار ماہ گزرگئے کوئی کارروائی نہ کی 24نیوز نے نشاندہی کی تو اعلیٰ حکام نے سی آئی اے حکام کو سات روز میں قاتل اور اغواءہونے والی خاتون کا سراغ لگانے کا حکم دے دیا ۔

قتل کے مقدمہ میں پولیس نے تحقیقات کے بعد مقتول حاجی منیر کے حقیقی بھائی شہباز کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں جبکہ مقتول کی بیوی کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔