کراچی: شاہراہ فیصل پرڈاکوؤں کی کھلے عام لوٹ مار

کراچی: شاہراہ فیصل پرڈاکوؤں کی کھلے عام لوٹ مار


کراچی ( 24نیوز ) مصروف شاہراہ فیصل پر ڈاکووں کی کھلے عام لوٹ مار ، دو ملزمان نے دس سکینڈ میں تین طالبعلموں کو لوٹ لیا وادارت کی سی سی ٹی 24نیوز نے حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی پر نظر آنے والا یہ علاقہ ہے شاہراہ فیصل کا جہاں علم حاصل کرنے کے لیے جانے والے تین طالب علموں کو اسٹریٹ کرمنلز کے ہتے چڑھ گئے ملزمان تینوں طالبعلموں سے لوٹ مارکرکے باآسانی فرارہوگئے۔ سی سی ٹوی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کی زور پر موبائل فون اور نقدی چھین لی۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس معصوم جانوں کیلئےخطرہ بن گئی  

تفتیشی حکام کو سی سی ٹی وی فوٹیج دے دی گئی ہے تاہم ملزمان کے چہرے واضح ہونے کے باوجود پولیس اب تک اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار نہیں کر سکی۔ شہرقائد میں اس سے قبل بھی متعدد وارداتوں کی سی سی فوٹیج ملنے کے باوجود ملزمان گلی کوچوں میں دھڑلے سے لوٹ مارکرتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito