کراچی گلشن اقبال میں سکول سیل کر دیا گیا

کراچی گلشن اقبال میں سکول سیل کر دیا گیا


کراچی ( 24نیوز ) علاقہ گلشن اقبال میں سکول کو سیل کرنے کے معاملے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی پلاٹ پر تعمیر سکول کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کیا جا رہا تھا، سکول کوعلاقہ مکینوں کی شکایات پرسیل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں اسکول کو سیل کرنے کے معاملہ پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔ ترجمان ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ اسکول رہائشی پلاٹ پر تعمیر کیا گیا تھا۔رہائشی زمین کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: شاہراہ فیصل پرڈاکوؤں کی کھلے عام لوٹ مار 

ترجمان کے مطابق رہائشی زمین پر قائم اسکول کی زمین کو پہلے کمرشل میں تبدیل کروانا پڑتا ہے۔ رہائشی علاقے میں تجارتی سرگرمیوں پر سکول کو علاقہ مکینوں کی شکایات پر سیل کیا گیا ہے۔علاقہ مکینوں کی جانب سے بھی اسکول کے خلاف شکایت بلڈنگ کنٹرول کو موصول ہوئی تھی جس پر یہ قانونی کارروائی کی گئی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito