ڈالر کی قیمت گرنے کا سلسلہ جاری

ڈالر کی قیمت گرنے کا سلسلہ جاری


24نیوز : ڈالر 124 روپے سے بھی سستا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں قیمت 50 پیسے اور انٹر بینک مارکیٹ میں 27 پیسے کم ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 27 پیسے بڑھ گئی، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 123 روپے 23 پیسے رہی۔ یورو 38 پیسے سستا ہو کر 143 روپے 71 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 79 پیسے سستا ہو کر 159 روپے 57 پیسے کا ہو گیا، جاپانی ین اور چینی یوآن کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں صرف دو پیسے کا اضافہ 

 اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 50 پیسے کی کمی سے 123 روپے ہو  گئی،  ایکسچینج  کمپنیز  ایسوسی ایشن  کے مطابق  اوپن  مارکیٹ  میں برطانوی  پونڈ کی قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 158 روپے 50 پیسے رہ گئی، تاہم یورو کی قیمت فروخت 141 روپے 50 پیسے پر برقرار رہی۔ 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito