ملک بھرمیں جشن آزادی کے رنگ بکھر گئے

ملک بھرمیں جشن آزادی کے رنگ بکھر گئے


حیدرآباد ( 24 نیوز ) ٹریفک پولیس اہلکار بھی آزادی کے رنگ میں رنگ گئے، اہلکار شہریوں میں جھنڈے اوربیجزتقسیم کرتے رہے۔

حب الوطنی کے جذبے سے سرشار یہ ہیں حیدرآباد کے ٹریفک پولیس اہلکار جو شہریوں میں سبز حلالی پرچم اور بیجز تقسیم کرکے آزادی کی خوشیوں میں شریک ہیں۔چالان کاٹنے والے پولیس اہلکاروں کی جانب سے جھنڈے ملنے پر شہریوں نے بھی خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اورٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی 

اگست سے قبل شہریوں میں جھنڈے تقسیم کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے نہ صرف شہریوں میں آزادی کی خوشیاں بانٹی بلکہ پولیس کے سافٹ امیج کو بھی اجاگر کیا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito