سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کامقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بڑا بیان



نیویارک(24 نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اہم بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ شملہ معاہدہ تھا کہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ہوگا۔

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوئترس نےمقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پربڑا بیان دےدیا،بھارت کواس کی اوقات یاددلادی، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کےچارٹرکےمطابق ہوگا، شملہ معاہدےمیں مسئلہ کشمیر کاحل پُرامن طریقے سےکرنےپراتفاق ہواتھا۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش کااظہارکیااورکہاکشمیرمیں بھارتی پابندیوں پرتشویش ہے، پابندیاں کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافے کاباعث بن سکتی ہیں۔  کشمیرپراقوام متحدہ کاموقف سلامتی کونسل کی قراردادوں، چارٹرکےاصولوں پرمبنی ہے، اپیل ہےجموں کشمیرکےمعروضی حالات، زمینی حقائق تبدیل کرنےسےگریزکیا جائے۔