پلاسٹک بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

 پلاسٹک بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد


کراچی(24 نیوز) سندھ حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا، یکم اکتوبرسےسندھ بھرمیں پلاسٹک بیگ کےاستعمال پرپابندی عائدکردی گئی، صوبائی حکومت نے آگاہی مہم چلانے کا اعلان بھی کردیا۔

پلاسٹک بیگ کےانسانی زندگی پر بہت خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس کا استعمال نہ صرف بیماریوں میں اضافہ کرتا ہےبلکہ سمندری حیات کوبھی نقصان پہنچتاہے۔ محکمہ ماحولیات سندھ نےاس حوالےسےبڑافیصلہ کرلیاہےاوریکم اکتوبر سے سندھ بھرمیں پلاسٹک بیگ کے استعمال پرپابندی عائدکردی ہے،صوبےمیں پلاسٹک بیگ بنانے، فروخت کرنےاوراستعمال کرنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی، صوبائی حکومت نےاس سلسلےمیں آگاہی مہم چلانےاورکپڑے کےبیگ تقسیم کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

مشیر ماحولیات مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت سے قبل تمام تیارکنندگان پلاسٹک بیگ کا اسٹاک ختم کردیں، پلاسٹک بیگ ماحول پر ہی نہیں قومی خزانے پر بھی بوجھ ہیں۔ سندھ حکومت کی پلاسٹک سےانکارمہم میں تمام سیاسی وسماجی تنظیموں اورطبقات کوشامل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer