"بھارتی فوج کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا"



( 24نیوز ) میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کا جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا جھوٹ سے لائن آف کنٹرول پر کوئی کارروائی کرنے کا بہانہ تراش رہا ہے, بھارتی فوج کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کا جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہوگا، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر میڈیا میں بلیک آؤٹ ہے، انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ بھارت کا ایک اور جھوٹ بےنقاب ہوگیا۔

میجر جنرل آصف غفور  کا مزید کہناتھا کہ بھارت کی کشمیر کی مخدوش صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام ہوگئی، بھارت کی حالیہ کوششیں بھی کامیاب نہیں ہوں گی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال اٹھایا کہ اقوام متحدہ کا مبصرگروپ آزاد کشمیر میں کہیں بھی جاسکتا ہےلیکن کیا بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ایسا ممکن ہے؟؟