امریکی صدر ڈالر کی قدرمیں بہتری سے ناخوش

امریکی صدر ڈالر کی قدرمیں بہتری سے ناخوش


واشنگٹن( 24نیوز ) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہر کوئی سمجھتا ہے میں ڈالر کی قدرمضبوط ہونے پر خوشی سے جھوم اٹھوں گا لیکن بطور صدر میں خوش نہیں، فیڈرل ریزرو نے دیگر ممالک کے مقابلے میں شرح سود بہت زیادہ رکھا۔

تفصیلات کے مطابقامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ وہ ڈالر کی قدرمیں بہتری سے خوش نہیں ہیں، جس کی وجہ سے امریکی صنعت سازی متاثر ہورہی ہے، امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو پر شرح سود بہت زیادہ رکھنے کا الزام عائد کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے دہائیوں پرانی امریکی پالیسی کو توڑتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ ڈالر کی قدر میں تنزلی سے امریکی ادارے مسابقت کی دوڑ میں شامل ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی سمجھتا ہے کہ میں ڈالر کی قدر مضبوط ہونے پر خوشی سے جھوم اٹھوں گا لیکن بطور صدر میں خوش نہیں،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فیڈرل ریزرو نے دیگر ممالک کے مقابلے میں شرح سود بہت زیادہ رکھا جس سے ڈالر کی قدر بڑھی اور ہماری مینوفیکچرنگ کمپنیاں مثلا کیٹرپلر، بوئنگ ، جان ڈگری، کار ساز اور دیگر اداروں کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو کاروبار کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے،امریکا اور چین کے مابین تجارتی جنگ کے باعث دونوں ممالک کے میں کشیدگی جاری ہے، امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر ٹیکس لگانے پر بیجنگ نے اپنی کرنسی کی قدر میں معمولی کمی کی۔