"شریف فیملی کے تینوں بھائیوں کی اگلی نسل جیل میں ہے"



اسلام آباد( 24نیوز ) خواجہ آصف نے کہا کہ شریف فیملی کے تینوں بھائیوں کی اگلی نسل جیل میں ہے،قوم کا اتحاد پارہ پارہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نےقومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے،یکطرفہ کارروائیاں ناقابل قبول ہیں،غیر ملکی فنڈنگ کیس پر کارروائی کیوں نہیں ہوتی، 2013 میں جب ہم اقتدار میں آئے تھے تو موجودہ حکومت نے دھرنوں اور کنٹینرز پر احتجاج کیا۔

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ شریف فیملی کے تینوں بھائیوں کی اگلی نسل جیل میں ہے،قوم کا اتحاد پارہ پارہ کردیا گیا،ہم نے جمہوریت کو بچانے کے لیے دھرنوں اور احتجاجوں کو برداشت کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنا برداشت نہیں کیا، ہم فرنٹ دروازے سے ایوان کے اندر نہیں آ سکتے تھے لوگ ایوان کی دیواروں پر کپڑے سکھاتے تھے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

اگر حکومت ہندوستان کو مسئلہ کشمیر پر جواب دینا چاہتی تو اس طرح قوم کو تقسیم نہ کرتی،لیگی رہنماؤں کا کیا قصورتھا،ہم ان کارروائیوں کا ایوان کے اندر اور باہر مقابلہ کریں گے،قوم کو تقسیم کرکے حکومت نے مودی کے یار ہونے کا ثبوت دیا ہے، نواز شریف نے قوم سے جو وعدے کئے پورے کئے۔

قومی اسمبلی اجلاس خواجہ آصف کی تقریر کے دوران حکومتی اراکین کا شور شرابہ کیا،حکومتی اراکین نےخواجہ آصف کو ماڈل ٹاون جیسے واقعات یاد دلائے اور کہا کہ وہ بھول گئے ہیں کیا؟