بالی ووڈ کے بہن بھائی کشمیریوں کیلئے ڈٹ گئے

بالی ووڈ کے بہن بھائی کشمیریوں کیلئے ڈٹ گئے


ممبئی(24 نیوز) بالی ووڈ کی اداکارہ ہما قریشی کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی خون ریزی اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف سچ بولنے پر بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

بالی ووڈ کی اداکارہ ہما قریشی نے بھی کشمیریوں کی آواز بننا چاہا تو انہیں بھی بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کا مشورہ دیا جانے لگا۔ہما قریشی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر ایک ٹویٹ میں تشویش کا اظہار کرتے  ہوئے کہا کہ ہر کسی کی کشمیر کے معاملے پر ایک سوچ اور رائے ہے میں بھی اس ضمن میں آپ لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ لوگوں کو کشمیریوں کی زندگی، وہاں ہونے والی خونریزی اور اس سے پیدا ہونے والے نقصان کا بالکل بھی اندازہ نہیں ہے۔ یہ بھی کہا کہ وہاں بہت سے لوگ ہیں جن میں خواتین، بچے بزرگ اور بیمار لوگ بھی ہیں، اس صورتحال میں آپ خود کو ان کی ج

گہ پر رکھ کر دیکھیں، یہ بہت ہی حساس نوعیت کا معاملہ ہے۔

اداکارہ کا کشمیریوں کی حمایت کرنا انتہاپسند ہندوؤں کو پسند نہ آیا اور ہما قریشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اریان سنگھ نے اداکارہ کے اقدام کو پروپیگنڈا قرار دیا۔جیس پسوان نامی ہندو پسند شخص نے ٹویٹر پر ہما قریشی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ’تم جیسے لوگ ہی ملک توڑتے ہیں۔

جس کے جواب میں اداکار ثاقب سلیم نے انتہا پسند ہندوؤں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے وطن سے پیار ہے، لیکن اگر میں کچھ غلط ہوتا دیکھوں گا تو سوال کروں گا اگر آپ کو کوئی پریشانی ہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے۔ آپ میں سے کچھ لوگ مجھے پاکستان بھیجنے پر تُلے ہوئے ہیں لیکن میں آپ کو بتانا چاہتاہوں کہ میں جہاں ہوں ٹھیک ہوں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer