مریم نواز گرفتار، سابق صدر کی حکومت پر کڑی تنقید

مریم نواز گرفتار، سابق صدر کی حکومت پر کڑی تنقید


اسلام آباد(24نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی گرفتاری زیادتی ہے، حکومت کو کوئی بھی اقدام اٹھا نے سے پہلے ان کو سوچنا چاہئے تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے چیمبر آمدکے موقع پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم کی گرفتاری زیادتی ہے، ان کی بھی مائیں بہنیں ہیں،کوئی بھی اقدام اٹھا نے سے ان کو سوچنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان کو تو نہ اپنے بچوں کی پرواہ ہے نہ بیوی کی نہ ملک کی،مگر دوسروں کو سوچنا چاہیے کہ ان کی بھی مائیں بہنیں ہیں۔

صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ سنا ہے بلاول بھی گرفتار ہورہا ہے، جس پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ بلاول مرد کا بچہ ہے کسی سے نہیں ڈرتا۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019