سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے رابطے

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے رابطے


اسلام آباد(24 نیوز)کشمیر کی صورتحال پر سپیکر قومی اسمبلی کے اپنے ہم منصبوں سے رابطے کیے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے ملائیشن  ہم منصب  عارف بن محمد یوسف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،سپیکرنے بھارت کی طرف سے آرٹیکل 35الف اور 370کے خاتمے سے مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا ،بھارتی آئین سے ارٹیکل 35الف اور 370کے خاتمے کشمیری عوام  کے ساتھ  تاریخی فراڈ اور دھوکا دہی ہے، بھارت کا یہ ظالمانہ اقدام کشمیرکی مظلوم عوام کے حقوق پر تازہ ترین حملہ ہے ۔

اسد قیصر  نے کہا کہ یہ ارٹیکلز بھارت کے بانیوں کی جانب سےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیر کے پر امن حل کی قراردادوں پر کاربند رہنے کی علامت کے طور پر بھارتی دستور میں شامل کیے گے تھے،  مقبوضہ وادی کے عوام بھارتی کی اس ظالمانہ فعل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، کشمیر میں کرفیو  لگا دیا گیا ہے اور دستور ساز اسمبلی کو معطل کر کے وہاں پر گورنر راج ناٖفذکر دیا گیاہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer