فریال تالپور کی حالت تشویشناک،بلاول بھٹو کا فوری پولی کلینک پہنچنے کا فیصلہ

فریال تالپور کی حالت تشویشناک،بلاول بھٹو کا فوری پولی کلینک پہنچنے کا فیصلہ


اسلام آباد(24 نیوز)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال پہنچنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق  پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے فریال تالپور کی حالت تشویش ناک قرار دے دی،  ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ  فریال تالپور کو ایسی حالت میں جیل منتقل کیا جانا درست نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق  نیب اہل کاروں نے ڈاکٹروں کی رائے کو مسترد کردیا، فریال تالپور کو زبردستی جیل لے جانے پر اصرار کررہے ہیں، ذرائع فریال تالپور کے وکیل فاروق نائیک نے نیب اہل کاروں کے روئیے کو نامناسب قرار دے دیا، فریال تالپور کو عدالت نے 19 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات دئیے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer