روپے کی بے قدری شروع، ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

روپے کی بے قدری شروع، ڈالر پھر مہنگا ہوگیا


کراچی(24 نیوز) مارکیٹ میں ڈالرکےمقابلےمیں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر80پیسے اور انٹربینک میں 19 پیسے مہنگاہوگیا۔

 کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 158 روپے80 پیسےتک فروخت ہوا، تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 19 پیسے اضافے سے 158 روپے44 پیسے رہی،یورو6 پیسے سستا ہوکر177 روپے 44 پیسے اوربرطانوی پاؤنڈ57 پیسےسستا ہو کر191 روپے 92 پیسے کا ہوگیا۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت80 پیسے اضافے سے159 روپے 50 پیسے ہوگئی۔  یورو کی قیمت فروخت 177 روپے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ بھی 50 پیسے مہنگا ہو کر 193 روپے کا ہوگیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer