پاکستانی عازمین حج سہولیات نہ ملنے پر مشکلات کا شکار

پاکستانی عازمین حج سہولیات نہ ملنے پر مشکلات کا شکار


مدینہ منورہ(24 نیوز) پاکستان سے سعودی عرب جانے والے عازمین حج سہولیات نہ ملنے پر مشکلات میں مبتلا ہوگئے، مکتب 83 کے عازمین حج کو منیٰ میں کل رات سے خیمے نہ مل سکے، ڈیڑھ سو سے زائد عازمین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار پڑے ہیں۔

مناسک حج شروع ہوچکے ہیں لیکن پاکستانی عازمین حج کی مشکلات میں کمی نہ آسکی۔  گورنمنٹ حج سکیم کے تحت عازمین حج سہولیات نہ ملنے کے باعث خوارہورہے ہیں۔ڈی جی خان اور مظفر گڑھ سے 150 افراد کھلے اسمان میں تپتی دھوپ میں بیٹھنے پر مجبورہیں۔

عازمین کا کہنا ہے کہ مکتب معلم اور متعلقہ نمائندوں کے رابطہ بھی ممکن نہیں۔ پاکستان حج مشن والے متعلقہ نمائندوں غائب ہیں، حجاج کا کہنا ہے کہ پاکستانی حج مشن کے پاس خیمے کم اورلوگ زیادہ ہیں۔ مکتب 83 کے عازمین حج کا وزیر اعظم عمران سے سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ گرمی اور دھوپ تیز ہونے سے عازمین حج کا کیمپس کے بغیر گزارہ نہیں۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

دوسری جانب پاکستان حج مشن کے سربراہ ساجد یوسفانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام عازمین حج خیریت و عافیت سے منٰی پہنچ گئے ہیں، جہاں عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔