سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش، وفاقی وزراء آمنے سامنے

سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش، وفاقی وزراء آمنے سامنے


اسلام آباد ( 24 نیوز ) حکومت کےدوکھلاڑی آمنے سامنےآگئے، وزیرریلوےشیخ رشید سمجھوتہ ایکسپریس بندکرنےپرڈٹ گئےوزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچودھری نےفیصلےکی مخالفت کردی، کہاٹرین بندکرنےسےعام لوگوں کانقصان ہوگا،شیخ رشید نے غصے میں آکرتھرایکسپریس بھی بندکردی،  بولےکسی میں ہمت ہےتوٹرین چلوالے۔

  سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنےکےمعاملےپروفاقی وزیرریلوےشیخ رشیداحمداوروزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچودھری میں ٹھن گئی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کیا تو فواد چودھری سامنے آگئے اور بیان داغ دیا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بندکرنے کا فیصلہ شیخ رشید نہیں کرسکتے،یہ فیصلہ وزارت خارجہ کرسکتی ہے،وفاقی کابینہ میں بھی ایساکوئی فیصلہ زیربحث نہیں آیا۔

فوادچودھری نےشیخ رشید کےاعلان پراعتراض کیاتووزیرریلوےبرہم ہوگئے،کہا سمجھوتا ایکسپریس بند رہے گی،تھر ایکسپریس بھی نہیں چلےگی،کسی میں ہمت ہےتو چلاکےدکھائے۔ صرف اتنا ہی نہیں وزیرریلوےشیخ رشیدکایہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنی وزارت کےحوالےسےفواد چودھری کےاعتراض پروزیراعظم سےبات کریں گے۔