پنجاب حکومت کا کفایت شعاری مہم میں مثالی اقدام

پنجاب حکومت کا کفایت شعاری مہم میں مثالی اقدام


لاہور(24 نیوز) کفایت شعاری مہم کے تحت پنجاب حکومت نے مثالی اقدامات اٹھادیئے، وزراء اورسرکاری افسرغیرملکی سرکاری دورےقومی خزانے سےنہیں کرینگے، فائیواسٹارزہوٹل میں سرکاری خزانےسے سیمینارزاورورکشاپ کےانعقادپرپابندی لگادی۔

پنجاب حکومت کا کفایت شعاری مہم میں مثالی اقدام سامنے آگیا، وزراء اورسرکاری افسرغیرملکی سرکاری دورےقومی خزانے سےنہیں کرینگے۔ وزراء اورسرکاری افسران کےدورے وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سےمشروط ہونگے، فائیواسٹارزہوٹل میں سرکاری خزانےسے سیمینارزاورورکشاپ کےانعقادپرپابندی ہوگی، نئی پالیسی کےتحت نئی گاڑیوں کی خریداری پربھی پابندی عائدکردی گئی۔

صوبائی وزراء اور سرکاری افسروں کے بیرون ملک علاج پربھی پابندی ہوگی،ترقیاتی منصوبوں کےاشتہارات پی سی ون سےہی دیئے جائینگے، کفایت شعاری پالیسی کےتحت سپلمنٹری گرانٹ پرمکمل پابندی لگادی گئی۔محکمہ خزانہ پنجاب نے نئی کفایت شعاری پالیسی کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔