مقبوضہ کشمیر کشیدگی، وزیراعظم کا بحرین کے بادشاہ سے ٹیلیفونک رابطہ

مقبوضہ کشمیر کشیدگی، وزیراعظم کا بحرین کے بادشاہ سے ٹیلیفونک رابطہ


اسلام آباد(24 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے بحرین کے بادشاہ شیخ حماد بن عیسی الخلیفہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے بحرین کے بادشاہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بھارتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔عالمی برادری بھارت کو اس غاصبانہ اقدام سے روکے۔

شاہ بحرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر ہے، مقبوضہ کمشیر کی صورتحال پر تحفظات ہیں۔ امید ہے کہ اس معاملے کا حل بات چیت کے ذریعے نکلے گا۔