ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ پی ایس پی اور مصطفیٰ کمال کو پیارے ہو گئے


کراچی (24نیوز)  ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی،رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پی ایس پی اور مصطفی کمال کو پیارے ہو گئے، سلمان مجاہد کا کہنا تھا کہ فاروق ستار سمیت کئی رہنماؤں کے اب بھی لندن سے رابطے ہیں، پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال نے لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا.

تفصیلات کے مطابق 24نیوز نے سب سے پہلے خبر دینے کی روایت برقرار رکھی، ایم کیوایم کی کونسی پتنگ مصطفی کمال کے گھر میں گرگئی،24نیوز نے اپنے ناظرین کو سب سے پہلے ہی آگا ہ کیا، سلمان مجاہد بلوچ نے بھی ایم کیوایم پاکستان کو الوداع کہہ دیا۔

مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران سابق ایم کیوایم رہنما نے کہا کہ پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ،آج تک جوخطا ہوئی اس پر معذرت چاہتا ہوں ، فاروق ستار سمیت بیشتر رہنما اب بھی لندن والوں سے رابطوں میں ہیں۔

مصطفی کمال نے بانی ایم کیوایم کی پارٹی کو چائنا کٹنگ کی جماعت قرار دیا۔

حماد صدیقی سے متعلق پوچھ گئے سوال پر مصطفی کمال بولے حماد صدیقی کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔ سربراہ پی ایس پی نےلاہور میں علامہ طاہر القادری سے ملاقات کرنے کا بھی اعلان کیا۔