لاہور اورنج میٹرو ٹرین منصوبہ، عدالتی فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ متحرک

لاہور اورنج میٹرو ٹرین منصوبہ، عدالتی فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ متحرک


لاہور (24نیوز)  اورنج میٹرو ٹرین کے حوالےسے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعلی شہباز شریف متحرک ہوگئے،اعلی الصبح منصوبے کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا،تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا,متعلقہ حکام کو منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے پوری جان لگا نے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اورنج ٹرین منصوبے کو مکمل کرنے کی مشروط اجازت دی توانتظارمیں بیٹھی پنجاب حکومت بھی متحرک ہوگئی،منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے مشاورتی اجلاس بلائے،افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگائیں۔

وزیراعلی شہباز شریف علی الصبح اورنج لائن میٹرو ٹرین کےمنصوبے کا جائزہ لینے بغیرپروٹوکول پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے مختلف سٹیشنز کا دورہ کیا اورپیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلی شہباز شریف نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے پوری جان لگا دیں۔ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے،تاخیر کا ازالہ محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے جین مندر کے قریب انڈرگراؤنڈ سٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ کو منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔