متحدہ کے دونوں دھڑوں کا یادگارشہداء پر جانے کا اعلان


کراچی (24نیوز) کراچی میں آج یوم شہداء , متحدہ کے دونوں دھڑوں کا یادگارشہداء جانے کا اعلان کر دیا، خان چوک تک راستے بند رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج یوم شہداء کے موقع پر ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں نے یادگار شہداء جانے کا اعلان کردیا،تصادم کے خطرے کے پیش نظر عائشہ منزل سے لیاقت علی خان چوک جانے والے راستے بند کردیئے گئے،پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، بکتر بند گاڑیاں اور واٹر کینن بھی کھڑی کردی گئیں۔

پولیس گشت بھی بڑھا دیا گیا،ٹریفک کے متبادل راستوں کے پلان بھی دیدیا گیا۔