سیکرٹریٹ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

سیکرٹریٹ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری


خیبر پختونخوا(24نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے سیکریٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظورکرلی گئی جس کے بعد گریڈ 1سے 22تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹریٹ ملازمین کیلئے خوشخبری، تنخواہوں میں 5 فیصد اضافے کی منظوری صوبائی حکومت نےدیدی، گریڈ 1 سے گریڈ 4 تک تنخواہ میں 800 سے1600 روپے کا اضافہ کر کے 25600 روپے کر دیاگیا،گریڈ 5 سے گریڈ 8 تک ملازمین کے تنخواہ میں 1000 سے 20,00 روپے اضافہ کرکے 33000، گریڈ 9 سے گریڈ 10 تک ملازمین کے تنخواہ میں 1250 سے 2500 اضافہ کر کے 40,0000  تک کر دی گئی۔

گریڈ 11 سے گریڈ 13 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 1500 سے 3000 تک اضافہ کر کے 48000روپے،گریڈ 14 سے گریڈ 15 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 2000 سے 4000 تک اضافہ کر کے 64,000 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

گریڈ 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 3000 سے 6000 تک اضافہ کر کے 96000 تک بڑھا دیاگیا،گریڈ 17 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 4500 سے 9000 تک اضافہ کرکے 144,000 روپے ہو گئی ہے۔