پنو عاقل: محکمہ آبپاشی کے ملازمین نے خورشید شاہ کا راستہ روک لیا


پنو عاقل  (24 نیوز) محکمہ آبپاشی کے ملازمین نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی گاڑی کو قومی شاہراہ پر روک لیا ۔ ملازمین نے گاڑی کو گھیرے میں لیتے ہوئے  اپنے مطالبات سامنے رکھ دئیے۔

  ملازمین نے اپوزیشن لیڈر سے ٹائم اسکیل کے تحت تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔  گاڑی کا گھیراؤ کرنے والے ملازمین کو دیکھ کر اپوزیشن خورشید  شاہ  گھبرائے نہیں بلکہ نے بڑی شائستگی سے مظاہرین کو یہ کہہ کر منتشر کیا کہ گاڑی روکنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ  آپ لوگ میرے پاس سکھر ہاؤس آئیں جہاں مل بیٹھ کر اس حوالے سے بات جیت کریں گے۔