پی ایس پی نے عوامی تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا

پی ایس پی نے عوامی تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا


لاہور (24 نیوز) پاک سر زمین پارٹی نے بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پاکستان عوامی تحریک کی حمایت کااعلان کردیا۔ لاہور میں پارٹی سربراہ مصطفی کمال ودیگر قائدین نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات میں مکمل یک جہتی کااظہار کیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ کی از سرنو تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، شہباز شریف، ثناء اللہ مستعفی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہونےلگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف کے بعد پاک سرزمین پارٹی نے بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن پرعوامی تحریک کی حمایت کردی۔

دونوں جماعتوں کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیرقانون مستعفی ہوں، سانحہ کی دوبارہ تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن اور جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تعینات کی جائے۔ دونوں رہنمائوں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ حکمرانوں کو تخت سے ہٹانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مصطفی کمال نے سانحہ ماڈل ٹاون پر عوامی تحریک کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ظلم پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔

پی ایس پی کے قائدین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں نماز عصر بھی ادا کی۔

یہ بھی پڑھئے: نواز شریف نا اہل ہو چکے ، اب سیاست نہیں کر سکتے: مصطفیٰ کمال