ملک سے داعش کا صفایا کر دیا, عراقی وزیر اعظم کا دعویٰ


بغداد (24 نیوز) عراقی وزیراعظم نے داعش کو مکمل طورپر شکست دینےکا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی فورسز نے ملک سے شدت پسند تنظیم داعش کاصفایا کردیا۔  دارالحکومت بغداد میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ داعش کے زیرقبضہ تمام چھوٹےبڑے شہروں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا گیا ہے۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ فوج کا عراق ، شام کی سرحد پر بھی قبضہ ہے۔ داعش عراقی تہذیب کو مٹانا چاہتی تھی، فورسز نے اسے مٹا دیا۔

انہوں نے آپریشن کے خاتمہ کا بھی اعلان کیا۔ واضح رہے کہ 2014 ميں داعش نے موصل، رقہ اور کئی دوسرے شہروں پر قابض ہونے کے بعد اپنی خلافت کا اعلان کرديا تھا۔ عراق اور شام ميں داعش کے زيرقبضہ علاقوں ميں ايک کروڑ لوگ آباد تھے۔