فاٹا معاملے کو جان بوجھ کر لٹکایا جا رہا ہے: عمران خان

فاٹا معاملے کو جان بوجھ کر لٹکایا جا رہا ہے: عمران خان


اسلام آباد (24 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلیوں کی حب الوطنی پر شک نہیں۔ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے فیصلے کو جان بوجھ کر لیٹ کیا جارہاہے۔

کنونشن سنٹر اسلام آباد میں تقریب کے دوران فاٹا سے اظہار یکجہتی کرتے ان کا کہنا تھا کہ حکمران انگریز کی تاریخ پڑھ لیتے تو ایسی حماقت نہ کرتے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی سیاسی دکانیں چمکا رہے ہیں۔

عمران خان نے قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیر تک انتظار کریں گے۔ حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو قبائلیوں کو لے کر سڑکوں پر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا سیکریٹریٹ کو بند کرکے لوگوں کو فیصلے کرنے کا اختیار دیا جائے۔

مزید دیکھیں اس ویڈیو میں: