ثمر خان افریقی پہاڑوں پر سائیکلنگ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون


گلیشئرز پر سائیکل چلا کرعالمی ریکارڈ قائم کرنے والی ثمر خان کا ایک اور اعزاز ۔ افریقہ کی بلند ترین چوٹی پر سائیکلنگ کر نے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی باہمت لڑکی نے بیرون ملک بھی پاکستان کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ ثمر خان نے افریقہ کی بلند ترین چوٹی کلیما پر سائیکلنگ کر کے ایک نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ثمر خان پانچ ہزار آٹھ سو پچانوے میٹر بلند چوٹی سر کرنے کے بعد وہ بخیریت واپس پہنچیں۔تنزانیہ میں ایک تقریب کے دوران انہیں اعزازا سے نوازا گیا۔

آرمی چیف نے بھی قوم کی بیٹی کی کامیابی کا خیرمقدم کیا اور انہیں تمام سہولتیں دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن: پہلی مینز، ویمنزقومی سائیکلنگ چیمپئن شپ